وفد کی قیادت چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے کی - چھ رکنی وفد فخر حیات اعوان چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، راؤ اشرف چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، چوہدری امجد پرویز، چیئرمین فری لیگل کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، مراد بھٹی، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، ممبر پنجاب بار کونسل، اعجاز احمد بلوچ، سابق ممبر پنجاب بار کونسل، اور مسٹر کاشف اقبال مغل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پر مشتمل ہے۔راچڈیل پنجاب کے صوبائی وزیر / وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب، بیرسٹر امجد ملک نے پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش قانونی مسائل، ان کے مؤثر حل اور دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فخر حیات اعوان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، راؤ اشرف چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، چوہدری امجد پرویز، چیئرمین فری لیگل کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل، مراد بھٹی، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، ممبر پنجاب بار کونسل، اعجاز احمد بلوچ، سابق ممبر پنجاب بار کونسل، اور مسٹر کاشف اقبال مغل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور بیرسٹر حمزہ ملک ، بیرسٹر ارسلان ملک اور احسن جاوید سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات میں او پی سی اور پنجاب بار کونسل کے درمیان تاریخی یاداشت کا حوالہ دیا جہاں دونوں اداروں نے اوورسیز پاکستانیوں کو قانونی سہولیات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کرتے ہوئے درج ذیل اہم نکات کی منظوری دی:* پنجاب بار کونسل اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے درمیان قانونی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔* اوورسیز پاکستانیوں کو بروقت، معیاری اور مؤثر قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔* پنجاب کے تمام اضلاع میں اوورسیز پاکستانیوں کو سول، فوجداری، خاندانی اور جائیداد سے متعلق مقدمات میں بلامعاوضہ (Pro Bono) قانونی خدمات فراہم کی جائیں گی، جبکہ درخواست گزار کو اپنی پسند کا وکیل منتخب کرنے کا مکمل حق حاصل ہوگا۔
* او پی سی کی جانب سے موصول ہونے والے قانونی معاملات پنجاب بار کونسل کو بھجوائے جائیں گے، جہاں ماہر وکلاء مفت قانونی مشاورت اور رہنمائی فراہم کریں گے۔* او پی سی کے افسران کی قانونی استعداد کار بڑھانے کے لیے پنجاب بار کونسل تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرے گی۔* اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کی جلد سماعت اور بروقت فیصلوں کے لیے ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا، جبکہ فاسٹ ٹریک انصاف سے متعلق معلوماتی مواد بھی تیار کیا جائے گا۔* دونوں ادارے مشترکہ طور پر قانونی آگاہی مہمات کا انعقاد کریں گے تاکہ اوورسیز پاکستانی اپنے قانونی حقوق، متعلقہ قوانین اور دستیاب قانونی سہولیات سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔* پنجاب بار کونسل فوکل پرسنز کے ذریعے قانونی معاونت، مفت قانونی نمائندگی اور پیشہ ورانہ قانونی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
* او پی سی اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات پنجاب بار کونسل کو ریفر کرے گی، درخواست گزار اور فوکل پرسنز کے درمیان رابطہ قائم کرے گی، اور قانونی دستاویزات کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے گی۔* دونوں اداروں کے درمیان کسی بھی اختلاف یا تنازع کو باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔* اس مفاہمتی تعاون کی مدت دو سال ہوگی، جس میں باہمی تحریری رضامندی سے توسیع کی جا سکے گی۔* دونوں ادارے عملدرآمد اور رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسنز مقرر کریں گے۔اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں فوری قانونی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل کے ساتھ یہ تعاون اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی بروقت فراہمی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔فخر حیات اعوان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب بار کونسل اوورسیز پاکستانیوں کو بلامعاوضہ اور معیاری قانونی معاونت کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس مقصد کے لیے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔بیرسٹر امجد ملک نے وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ اور تمام نئی منتخب انتظامیہ ممبران اور سیکٹریری بار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، سمیت تم ممبران کو برطانیہ میں خوش آمدید کہا اور اعادہ کیا کہ پنجاب بار اور پاکستان بار اور برطانوی پاکستانی نژاد وکلاء کیساتھ ملکر اور وکلاء کے تعاون سے آگہی مہم شروع کی جایئگی اور سایئلین کی قانونی مدد اور پاکستانی وکلاء کی سپریم کورٹ تک استعداد اور رسائی بہتر بنائی جایئگی۔ بیرسٹر امجد ملک نے پنجاب بار کونسل کے وفد کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ بھی پیش کی۔