دبئی 1 جون 2025, مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوآرڈینیٹر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے زیر انتظام چلنے والے اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان جاتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں مختصر قیام کیا۔ ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارا ت چیپٹر کے صدر غوث قادری ، سینئر نائب صدور طاہر بھنڈر اور رفان طور اور سیکرٹری جنرل راجہ ابوبکر آفندی نے انکا استقبال کیا۔ ناشتے پر خصوصی میٹنگ میں انہوں نے لیگی اکابرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیشن میں انکا یہ عہدہ ان تمام اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہے جنہوں نے پاکستان اور مسلم لیگ کیلئے مشکل حالات میں جدوجہد کی ہے۔ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک ہمارے سفیر ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے دروازے تمام اورسیز پاکستانیوں کیلئے بلا تفرق و تقسیم چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔ اوورسیز گھر بیٹھے اپنی شکایات آن لائن درج کرواسکتے ہیں ۔ ہم کھلی کچہریوں ، آن لائن پورٹل ، خصوصی اوورسیز عدالتوں اور اوورسیز میں معلوماتی وزٹس کے زریعے تارکین وطن کی داد رسی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی فخر سے کہتے ہیں کہ ہماری سیاسی قیادت ، افواج پاکستان اور عوام نے ہمیشہ قومی غیرت اور دفاعِ پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے۔ بنیان المرصوص کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد ہے۔ ہمارا ایک ہی پیغام ہے کہ امن کی خواہش خطے کے مفاد میں ہے لیکن اسے ہماری کمزوری کبھی نہ سمجھا جائے۔
بیرسٹر امجد ملک نے صدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر اور تنظیمی عہدیداران سے تنظیمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے چیئرمین ، صدر اور سیکرٹری کو مبارکباد دی جنہوں نے چیپٹر کو پچھلے دو سال کامیابی سے چلایا۔ تمام تنظیمی عہدیداران کیلئے اتحاد، اتفاق اور تنظیم کا خصوصی پیغام بی دیا ۔ انہوں نے چیپٹر کے سینئر اکابرین کی گزارشات سنیں اور صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحٰق ڈار کیساتھ ان معاملات کو اٹھانے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کیلئے چیپٹر متحرک اور کام کرنے والے اشخاص کو آگے لائیں تاکہ ملک کی خدمت ہوسکے۔ دبئی شارجہ اور ابوظہبی سمیت نئی باڈیز تجویز کرنے کیلئے جون کے مہینے میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ آئیندہ چیپٹر میں اوورسیز اور عوام کی سہولیات کیلئے “فارن ریلیشن رابطہ آفیسر” مقرر کیا جائیگا تاکہ سفارت خانوں سے متحرک رابطہ کیا جاسکے۔ انہیں نے مزید کہاکہ انٹرنیشنل افیئرز گلف کی سینئرز شخصیات پر مشتمل سہ ماہی ذوم میٹنگ کا آغاز کرے گا تاکہ لوگوں کی داد رسی ہوسکے۔ جو ریجن متاثرہ ہوگا انکا صدر اس ذوم میٹنگ میں دعوت پر شریک ہوسکے گا۔ ہر گلف کا ملک اپنے اپنے چیپٹر چیئرمین صدر اور سیکرٹری کے زریعے اپنے علاقے کے مسائل اور انکے حل کیلئے تجاویز دے گا۔ متحدہ عرب امارات میں خواتین ونگ اور سوشل میڈیا میں تبدیلی کیلئے اصولی منظوری دی اور ڈاکٹر فوزیہ کاشف کو قائم مقام خواتین ونگ اور عبدالوہاب کو سوشل میڈیا کی صدارت کا قائم مقام چارج دینے کی تجویز دی۔ آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے مقامی قوانین کا احترام کرنے پر زور دیا اور قومی تہوار اور یوم پاکستان اور جشن آزادی اور قائد کی سالگرہ سفارت خانے کے تعاون سے ایک جگہ منانے پر زور دیا ۔ صدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی اور بیرسٹر امجد ملک نے صدر کو اپنے وفد کیساتھ گیارہ جون کو لاہور آنے کی دعوت دی۔ آخر میں بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ دبئی قیام کے دوران بیرسٹر امجد ملک سے ملنے والوں میں متحدہ عرب امارات چیپٹر کے صدر غوث قادری ، سرپرست حاجی عبدالغفار، چیئرمین مصطفٰی مغل ، سینئر نائب صدور طاہر بھنڈر اور عرفان طور ، چوہدری صغیراحمد،ملک شہزاد ، سیکرٹری جنرل متحدہ عرب امارات راجہ ابوبکر آفندی،تجارتی ونگ کے ہیڈ مجید مغل ،عجمان یونٹ کے چئیرمین چوہدری عارف منہاس ، ام القوین یونٹ کے صدر چوہدری بشیر شاہد، مرکزی سیکریٹری اطلاعات رانا عبدالوہاب، مرکزی سینئر نائب صدر و خیبرپختونخوا ونگ کے ہیڈ سلمان خان،دبئ یونٹ سے سیکریٹری جنرل راجہ عابد حسین اور شارجہ یونٹ کے سیکٹری محمد اعظم شامل تھے۔ بعدازاں بیرسٹر امجد ملک کو نیک تمناؤں کیساتھ پھولوں کے گلدستے کےساتھ دبئی سے پاکستان رخصت کیا گیا۔