لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عزت ماب ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد وکلاء کو پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر اعتماد میں لیا۔ وکلاء نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور عالمی محاز پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کا عندیہ دیا اور کہا کہ بھارت سندھ طاس کے معاہدے سے یکطرفہ دستبردار ہوکر عالمی اداروں کو چیلنج کررہا ہے۔ پانی ہماری ریڈ لائن ہےاسکا ہر سطح پر مقابلہ لیا جائیگا۔ جنگ آخری حربہ ہے لیکن امن کی خواہش رکھنا ہماری طاقت ضرور ہے کمزوری نہیں ۔ برطانیہ کے طول و عرض سے چیدہ چیدہ وکلاء نے اس ملاقات میں شرکت کی۔ ایسی ملاقاتیں جاری رکھنے اور سندھ طاس معاہدے سمیت پاکستانی موقف پرعوامی آگہی مہم جاری رکھنے پر اتفاق۔ بیرسٹر امجد ملک ، ڈاکٹر لیاقت ملک، چوہدری عنصر محمود، ڈاکٹر شمع جونیجو ، بیرسٹر راشد اسلم ، رضوان سلہریا، سلطان قاضی ، سالیسٹر احمد کمال ، امیگریشن سالیسٹر عرفان احمد اور عمران پاناوالا کی خصوصی شرکت۔
لندن
30 مئی 2025