کھلی کچہریاں اوپن شفاف گورننس کی طرف پہلا قدم ہیں ۔ آج کی کھلی کچہری میں اوورسیز پاکستانیوں کی امریکہ برطانیہ جاپان اور گلف سے شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستانی پاکستان کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں ۔ قبضہ مافیہ ایک لعنت کی طرح اوورسیز کی پراپرٹی کے معاملات پر چمٹی ہوئی ہے۔ اسے ملکر شکست دینے کی ضرورت ہے۔ لیڈرشپ کی طرف سے زیرو ٹالیرینس کا پیغام، زہن سازی ، ڈسٹرکٹ کمیٹیاں اور خصوصی عدالتیں اسکا بہترین حل ہوں گی انشااللہ بیرسٹر امجد ملک