مسلم لیگ ن شارجہ کے چیئرمین چوہدری سجاد اکرم چیمہ کی اوورسیز کمیشن پنجاب آمد۔ تمام سٹاف کو اوورسیز کی جانب سے عید کی مبارکباد دی۔اوورسیز کنونشن میں تارکین وطن کی بھرپور شرکت پر انٹرنیشنل افیئرز کو خراج تحسین پیش کیا اور فیڈرل گورنمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے خوش آمدید کہا اور انکی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اوورسیز کمیشن کو موصول ہونے والی شکایات پر ان سے مشاورت کی۔ اوورسیز ایڈوائزری اور کمیشن کی تشکیل ، ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی تشکیل کے ٹائم فریم پر اعتماد میں لیا۔ انکو انکی خدمات کے اعزاز میں او پی سی کی جانب سے شیلڈ پیش کی اور پھولوں کیساتھ رخصت کیا۔
لاہور
18 اپریل 2025