لاہور () پنجاب اووسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای- کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے۔امریکہ ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، اٹلی ، ساؤتھ افریقہ و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے مسائل کے بارے میں اگاہ کیا۔ مسائل کے حل کے لئے وائس چیئرپرسن نے موقع پر افسران کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دروازے سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو ون ونڈو آپریشن میں تبدیل کریں۔ حکومت چاہتی ہے کہ اوورسیز کی شکایات کے حل کے علاوہ باقی تمام خدمات بھی مہیا کی جائیں۔ بہت جلد ضلع کی سطح پر تمام کمیٹیاں فعال ہو جائیں گی ۔ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ او پی سی کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود تھے-