اس موقع پر انہوں نے اوورسیز پاکستانی یوتھ کو متحرک کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا، جس میں یوتھ موبلائزیشن اور ویلفیئر کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فوکل پرسن برائے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام (اوورسیز سیکشن) ڈاکٹر رانا خالد محمود، چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن ملائیشیا چیپٹر چوہدری نثار علی خان، وائس چیئرمین ٹریڈ ونگ کویت جناب چوہدری صفدر اقبال، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد علی، اور میڈیا کوآرڈینیٹر تحسیم قادری شامل تھے۔ ملاقات میں پیش کیے گئے منصوبے کا مقصد اوورسیز یوتھ کی ترقی اور فلاح کے لیے مربوط اقدامات کو عملی جامہ پہنانا تھا، جو یوتھ پروگرام کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔