وائس چیئرپرسن اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے صدر پاکستان مسلم لیک ن فرانس میاں حنیف صاحب ، سرپرست اعلی پاکستان مسلم لیگ ن فرانس طلعت چوہان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی، صدر یوتھ لیگ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس خان اصغر، جنرل سیکرٹری رانا محمود خان کی ملاقات- فرانس کی ٹیم نے وائس چیئرپرسن اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد دی- اور نیک دعاؤں کی تمنا کی- بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیز ہمارے گشتی سفیر ہیں ۔ تارکین وطن کی اہمیت اور مشاورتی عمل میں ڈسٹرکٹ /ایڈوائزری کونسل کے زریعے شمولیت یقینی بنائی جائیگی۔ اوورسیز پاکستانیز ہمارا سرمایہ ہیں اور پچیس بلیئن ڈالر سے زائد کی ترسیل کے زریعے ملک کی خدمت کرتے ہیں انہیں ضلعی کمیٹیوں اور ایڈوائزریز کے زریعے مشاورتی عمل میں شامل کیا جائیگا اور عزت و احترام دیس جائیگا جسکے وہ حقدار ہیں ۔ انکی شکایات کے ازالے کیلئے کوششیں تیز تر کی جائیں گی۔ بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ کےساتھ رخصت کیا۔