وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک اور کمشنر او پی سی مرزا نصیر عنائت نے مہمانِ گرامی کا پُرتپاک استقبال کیا۔ راشد نصراللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا کام بول رہا ہے اور نوجوانوں کی حکومت میں شمولیت کے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیز ہمارے رومنگ امبیسیڈرز ہیں ۔ تارکین وطن کی اہمیت اور مشاورتی عمل میں ڈسٹرکٹ /ایڈوائزری کونسل کے زریعے شمولیت یقینی بنائی جائیگی۔ اوورسیز پاکستانیز ہمارا سرمایہ ہیں اور پچیس بلیئن ڈالر سے زائد کی ترسیل کے زریعے ملک کی خدمت کرتے ہیں انہیں ضلعی کمیٹیوں اور ایڈوائزریز کے زریعے مشاورتی عمل میں شامل کیا جائیگا اور عزت و احترام دیس جائیگا جسکے وہ حقدار ہیں ۔ انکی شکایات کے ازالے کیلئے کوششیں تیز تر کی جائیں گی۔ وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک صاحب نے اعزازی شیلڈ پیش کی اور نیک دعائیں کیساتھ رخصت کیا-